Monday November 10, 2025

بھارت کے خلاف مسلسل دو میچوں میں شکست کی وجہ مغرور اور خود پسند کوچ نکلے ، غیر ملکی کوچ کن حیران کن فیصلوں سے پاکستانی کرکٹ کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں کرکٹ مبصرین نے کھری کھری سنا دیں

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے دو میچز میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کرکٹ کے پنڈتوں نے اپنے تجزیوں اور تبصروں میں اس خوفناک صورتحال کا ذمہ دار کوچ مکی آتھر کو قرار دینا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کو چ مکی آتھر اپنے غیر لچکدار فیصلوں اور پسند اور ناپسند کی
بنیاد پر کھلاڑیوں کے چنائو کے باعث بھارت کے ہاتھوں دو متواتر شکستوں کے ذمہ دار قرار دیے جا رہے ہیں۔ کرکٹ کے تجزیہ کاروں کی رائے کے مطابق مکی آتھر نے تجربے کار محمد حفیظ کو سائیڈ لائن کیے رکھا ۔ اسی طرح انھوں بھارت کے خلاف اچھی پرفارمنس دینے والے فاسٹ بائولر جنید خان کو نظر انداز کرکے محمد عامر کو موقع دیا جبکہ بھارت کے خلاف میچ میں آئوٹ آف فارم محمد عامر کی شمولیت ان کے پانچ اوورز میں 41رنز کے اعداد و شمار سے آخر کار غلط ثابت ہو کر رہی ۔مکی آتھر بگڑے ہوئے لاڈلے عماد وسیم کو بھی قومی ٹیم کی کپتانی سونپنے پر بضد رہے ہیں تاہم ڈسپلن کے سنگین مسائل کا شکار عماد وسیم اپنی فٹنس کا ٹیسٹ بھی پاس کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ مکی آتھر فیصلوں میں کسی کی بھی رائے کو اہمیت نہ دینے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور اب بھی انھوںنے بھارت کے خلاف ٹیم کی ناقص کاکردگی کی وجہ ٹیم کاسیکھنے کے مرحلے سے گزرنا اور نوجوان ہونا قراردے دی ہے۔مکی آتھر بگڑے ہوئے لاڈلے عماد وسیم کو بھی قومی ٹیم کی کپتانی سونپنے پر بضد رہے ہیں تاہم ڈسپلن کے سنگین مسائل کا شکار عماد وسیم اپنی فٹنس کا ٹیسٹ بھی پاس کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ مکی آتھر فیصلوں میں کسی کی بھی رائے کو اہمیت نہ دینے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور اب بھی انھوںنے بھارت کے خلاف ٹیم کی ناقص کاکردگی کی وجہ ٹیم کاسیکھنے کے مرحلے سے گزرنا اور نوجوان ہونا قراردے دی ہے۔