Monday November 10, 2025

ایشیا کپ کے دوران ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز بحالی کی خبرشائقین کرکٹ کو بہت بڑی خوشخبری مل گئی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے حکام کے مابین دبئی میں ملاقات ، پاک بھارت کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے وفد نے دبئی میں ملاقات کی پی سی بی کی جانب سے احسان مانی اورسبحان احمد میٹنگ میں شریک ہوئے جبکہ بھارتی ارکان میں امیتابھ چودھری اورراہول جوہری شامل

تھے۔ میٹنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے احسان مانی نے بتایا کہ اگلا مذاکراتی دور لاہور میں نومبر میں ہوگا ۔ احسان مانی کاکہنا تھا کہ بھارت کو دو طرفہ سیریز کی تجویز دی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کئی ٹورنامنٹس میں آمنے سامنے آجاتے ہیں ۔ اب سیریز کا بھی انعقاد ہو جانا چاہیے۔