Thursday November 28, 2024

” ویسے مسئلے حل کرنے کا ایک طریقہ جنگ بھی ہے” فواد چودھری نے بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران ایسی بات کہہ ڈالی کہ پڑوسی ملک میں خاموشی چھا گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ پاک بھارت جنگ کا تصور کرنا بھی بے وقوفی ہو گی ۔ بھارتی اخبار کو اپنے انٹرویو کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اس لیے جنگ کے بارے میں سوچنا بھی بے وقوفی ہے، دوسرا راستہ مذاکرات کا ہے جہاں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر کا ہے، بھارتی سیاست دان پاکستان مخالف نعرے لگا کر انتخابات میں فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں
۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی پر تشویش ہے، جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے گزشتہ 70 سالوں میں 3 جنگیں لڑی ہیں اور ہم اپنے ہمسائے نہیں بدل سکے لہذا اب بھارت نے فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہر چیز کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھرانا صحیح نہیں، بھارت کو بھی اپنی غلطیاں درست کرنا ہوں گی۔

FOLLOW US