Monday November 10, 2025

ٹیم کا کونسا کھلاڑی میرا بہترین دوست ہے؟ امام الحق نے بڑا انکشاف کر دیا

دبئی (نیوزڈیسک) ایشیاءکپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی جس میں امام الحق، بابراعظم اورشعیب ملک کی اننگز نے کلیدی کردار ادا کیا۔امام الحق نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم میرا بہترین دوست ہے اور اس کیساتھ کھیلنے میں بہت مزہ آتا ہے جبکہ ہم دونوں ایک دوسرے کی گیم بہت اچھے سے سمجھے ہیں

تو ہم اپنے طریقے سے کھیل رہے تھے ۔ ہمیں معلوم تھا کہ افغانستان کے سپنرز میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں اس لئے کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں احترام دے کر کھیلیں اور باقی باؤلرز کیخلاف جارحانہ انداز اپنائیں۔امام الحق نے کہا کہ ہماری حکمت عملی کامیاب ہوئی اور جب افغان باؤلرز کو وکٹ نہیں ملی تو وہ تھوڑے بوکھلا گئے اور پھر ہمیں باؤنڈریز ملیں، آخر میں جیسے شعیب بھائی کھیلے، انہوں نے دکھایا کہ وہ کتنے سینئر اور تجربہ کار ہیں اور مین آف دی میچ بنے۔