Tuesday September 16, 2025

عمران خان نا اہلی اور اصغر خان عملدرآمد کیس ، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں عمران خان ناہلی کیس ، پانامہ ، اور اصغر عملدرآمد کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت پیرسے ہوگی،جعلی بینک اکانٹس کیس اور نقیب اللہ قتل کیس بھی اسی روز سماعت کیلئے مقرر ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر،ڈی جی ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم
کورٹ میں آئندہ ہفتے جعلی اکانٹس،این آر او اور اصغر خان عملدرآمد سمیت سات بڑے کیسز کی سماعت ہوگی۔نیب پراسیکیوٹر،ڈی جی ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں بڑے بڑے کیسز سماعت کیلئے مقررکردئیگئیہیں۔ تین اہم کیسز کی سماعت 24 ستمبر، تین کی 25 ستمبر اور ایک کی 26 ستمبر کو سماعت ہوگی۔سپریم کورٹ میں پیر سے شروع ہونے والا ہفتہ اہم ہوگا۔عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت 24 ستمبر کوہوگی۔یہ درخواست نون لیگی رہنما دانیال چوہدری نے دائر کر رکھی ہے۔جعلی بینک اکانٹس کیس اور نقیب اللہ قتل کیس بھی اسی روز سماعت کیلئے مقرر ہیں۔اصغرخان عملدرآمد کیس کی سماعت 25 ستمبر ہوگی۔ ڈی جی ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔عدالت نے ایف آئی آئی اے سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ 25 ستمبر کو ہی پاناما ریفرنسز کی دوسری احتساب عدالت منتقلی کے خلاف چئیرمین نیب کی اپیل پر سماعت ہوگی ۔ عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔این آر او کیس اور اثاثوں کی تفصیلات طلبی کے خلاف آصف زرداری کی نظرثانی درخواست پر سماعت بھی منگل کوہی ہوگی۔عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اورپرویزمشرف سے بیوی بچوں سمیت دوہزارسات اور موجودہ اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔اس کیعلاوہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل بھی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔سزا کے خلاف کرکٹر خالد لطیف کی اپیل پر سماعت چھبیس ستمبر کو ہوگی۔