Thursday November 28, 2024

ایشیا کپ 2018میں بھی سپاٹ فکسنگ وکٹ کیپر بیٹسمین کے بارے میں چونکا دینے والی خبر آگئی دنیائے کرکٹ کے شائقین حیران پریشان رہ گئے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ میں بھی میچ فکسنگ کی پرچھائیاں محسوس کی گئی ہیں۔ افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے بھارتی بکی کی جانب سے رابطے کیے جانے کا انکشاف کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے بھارتی بکی نے رابطہ کرکے انھیں سپاٹ فکسنک کی پیشکش کی تھی۔ محمد شہزاد نے معاملے کو انٹر نیشنل کرکٹر کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ میں رپورٹ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی بکیوں کی جانب سے رابطوں کے باعث گزشتہ کئی دہائیوںسے کئی کھلاڑی سزائوں اور پابندیوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

FOLLOW US