Thursday November 28, 2024

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھارتی آرمی چیف کی بے عزتی ہی کر ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھارتی آرمی چیف کو سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دی گئی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیان کسی
طور مناسب نہیں ، بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ نہیں اور انہیں سیاسی آلہ کار کے طور پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں اوراس تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوسکتی، دونوں ممالک میں مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان امن کروڑوں عوام کے مفاد میں ہے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کے لیے پہلے ہاتھ آگے بڑھایا اور ہم اب بھی امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گےجب کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن اور کون جنگ چاہتاہے۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے اور اب پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

FOLLOW US