Thursday November 28, 2024

بریکنگ نیوز! بڑے پیمانے پر سیلاب آنے کا خطرہ.. بھارت نے پاکستان کی طرف اپنے دریائوں کا پانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے ملک بھر میں زبردست سیلابوں کی وارننگ جاری کی ہے ۔ اتھارٹی کی طرف سے تمام ضلعی سربراہان کو وارننگ جاری کی گئی ہیں جن میں مطلع کیا گیا ہے کہ 23ستمبر بروز اتوار سے بھارت سے بڑا سیلابی ریلہ پاکستان کے دریائوں میں داخل ہوگا ان دریائوں سے نکلنے والے ندی نالوں میں

بھی زبردست طغیانی کا خدشہ ہے جس سے بہت بڑی آبادی متاثر ہوسکتی ہے علاوہ ازیں اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو دریائے ستلج اور جہلم میں بھی بھارتی آبی ذخائر سے بڑی مقدار میں پانی چھوڑنے کا امکان ہے جس سے پنجاب کے بیشتر علاقے سیلاب کی زد میں آجائیں گے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنی وارننگ میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

FOLLOW US