Tuesday January 21, 2025

نوازشریف کی رہائی صرف پل دو پل کی خوشی ہے اب شہبازشریف کے خلاف بھی کیا کام ہونے والا ہے حامد میر نے بڑی خبر بریک کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصرین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر اس بارے میں کہتے ہیں کہ نیب صرف نوازشریف کے خلاف ہی نہیں بلکہ شہبازشریف کے خلاف بھی کچھ نئے کیسز بنانے پر غورو فکرکر رہی ہے اور ان کے پاس کچھ نیا مٹریل بھی ہے ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ میں سمجھتاہوں کہ جو فیصلہ آج آیاہے اور اس کے بعد تمام پاکستان کے وہ تمام ادارے جو ماضی میں بھی اور آج بھی جن کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ، ان کو سیاستدانوں کے خلاف مقدمات قائم کرتے ہوئے بہت زیادہ سوچنا اور سمجھنا چاہیے اور ایسے مقدمات نہیں بنانے چاہیے جسے وہ اعلیٰ عدلیہ کے سامنے ثابت نہ کر سکیں

FOLLOW US