ریاض (نیوزڈیسک) یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کی جانب داغے جانے والے بیلسٹک میزائل عرب اتحادی فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرکے فضا میں تباہ کردیا۔العربیہ ٹی و ی کے مطابق گزشتہ روز حوثی باغیوں جازان پر بیلسٹک میزائل داغا جسے دفاعی سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔واضح رہے کہ
حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے سرحدی شہروں کی جانب داغے گئے 198 راکٹ اب تک مختلف اہداف پر گرے ہیں جن کے نتیجے میں سعودی شہریوں اور تارکین وطن سمیت 112 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔