Tuesday January 21, 2025

تحریک انصاف کی حکومت آنے سے امریکہ کا موڈ ہی بد ل گیا 300ارب ڈالرز کی سکیورٹی امداد کی بحالی، بہت بڑی خوشخبری آگئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے روکے گئے سیکیورٹی فنڈز بحال کرنے پر غور شروع کر دیا۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اس نے پاکستان کے روکے گئے فنڈز دوبارہ بحال کرنے پر بھی غور شروع کیا ہے۔اخبار نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پاک امریکا تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کا نیا دور کھلا ہے اور سیکیورٹی فنڈز کی بحالی تعلقات دوبارہ استوار کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ پینٹاگون نے پاکستان کے 300 ملین ڈالر فنڈز 2 ستمبر کو روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 5 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں انہوں نے سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہائوس انتظامیہ میں کشمکش جاری ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی پر ازسر نو غور کیا جائے جب کہ پاکستان میں سابق امریکی سفیر کا خیال ہے کہ پاکستان کے فنڈز روکنا ٹرمپ انتظامیہ کا خوفناک فیصلہ تھا۔اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک امریکا- تعلقات میں عمران خان کلیدی اہمیت کے حامل ہو سکتے ہیں۔

FOLLOW US