Tuesday January 21, 2025

عمران خان کا اپنے دوستوں کو عہدے دینے کا سلسلہ نعیم الحق بھی خاموش نہ رہ سکے،دھماکے دار بیان جاری ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کردیا، جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا کہ دوستوں کو حکومت میں عہدے دینے کا تاثر بالکل غلط ہے،نعیم الحق نے کہا کہ انہوں نے 1984 میں تحریک استقلال سے سیاست شروع کی اور 1988 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے پہلے پانچ بانی کارکنوں میں سے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں قریبی دوست زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا ہے جس پر انہیں بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

FOLLOW US