Tuesday January 21, 2025

اسے کہتے ہیں تبدیلی ، یہ ہوتی ہے تبدیلی۔۔۔۔ پی ٹی آئی کا وہ کونسا وزیر ہے جو آفس ٹائم ختم ہوتے ہی سرکاری گاڑی واپس کر جاتا ہے؟

لاہور( نیوزڈیسک) معروف کالم نگار منصور آفاق کا اپنے حالیہ کالم میں کہنا تھا کہ پہلی بار کوئی ایسی حکومت آئی ہے کہ وزیر پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔ایک ایک قدم سوچ سمجھ کر اٹھا رہے ہیں ۔دن میں چودہ چود ہ گھنٹے کام کررہے ہیں ۔ہر وزیر اپنے محکمے کےچھو ٹے سے چھوٹے مسئلے کو پوری گہرائی کے ساتھ دیکھ رہا ہے اور اُس کے حل کےلئے کسی

دروازے پر بھی دستک دینے میں عار نہیں سمجھ رہا۔حکومت کو آئے ہوئے ابھی صرف بیس ورکنگ دن گزرے ہیں مگر لگ رہا ہے جیسے مہینے گزر گئےہوں۔ پچھلے دو ہفتوں میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے جگہ جگہ ملاقاتیں ہوتی رہیں ۔۔پنجاب کےصوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے بھی مختلف جگہوں پر کئی بار ملاقات ہوئی ۔شاید یہ دونوں چونکہ اطلاعات کے وزیر ہیں اس لئے بہت زیادہ متحرک ہیں ۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان حسن نثار سے ملنے کےلئے اُن کے گھر تشریف لے گئے تھے ۔فیاض الحسن چوہان اس حوالے سےبڑے شاندار آدمی ہیں ۔ان میں تکبر نام کی کوئی شے ہے ہی نہیں ۔ایک شام میں نے انہیں کھانے پر بلایا تو وہ اپنے ایک دوست کے چھوٹی سی گاڑی میں آئے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کی اپنی گاڑی کہاں ہے تو کہنے لگے میں جیسے ہی شام چھ بجے گھر پہنچتا ہوں تو سرکاری گاڑی واپس بھیج دیتا ہوں کہ مجھے یہ گاڑی صرف سرکاری کاموں کے لئے استعمال کرنی چاہئے ۔میں نے انہیں سمجھایا کہ وزیر چوبیس گھنٹے وزیر ہوتا ہے سو گاڑی واپس بھیجنا قطعاً درست نہیں ۔پتہ نہیں انہوں نے میری بات پر کچھ توجہ دی ہے یا نہیں ۔ مجھے ڈاکٹر صغرا صدف نے اتوار کے دن اپنے دفتر میں بلایا تو میں نے حیرت سے پوچھا پنجابی آرٹ اینڈ کلچر کمپلیکس نےکیا اتوار کی چھٹی ختم کر دی ہے تو کہنے لگی۔ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا۔اپنے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے آنا ہے ان کے پاس اور کوئی ٹائم نہیں تھا سو میں اتوار کے دن کو بھی غنیمت جانا۔یعنی یہ طے ہے کہ صاحبِ وزارت کے اوقات ابھی تک تو خاصے تلخ ہیں آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

FOLLOW US