Wednesday September 17, 2025

ہانگ کانگ کے اوپنرز نے کما ل ہی کر ڈالا بھارتی بالروں کے چہروں کی ہوائیاں اڑ گئیں دبئی کے میدان میں انتہائی حیران کن صورتحال

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کی ٹیم نے اوپننگ پارٹنر شپ سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ دونوں ابتدائی بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 144رنز جڑ دیے ہیں ۔ جبکہ ابھی صرف 30اوور کا کھیل ہو رہا ہے۔ہانگ کانگ کو میچ جیتنے کےلئے مزید 140رنز بنانا ہیں۔ اوپنر نزاکت نے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری بھی بنا ڈالی ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 285رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ ہانک کانگ کی ٹیم آج کا میچ ہارنے کی صورت میں ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔