Wednesday September 17, 2025

کوہلی کی غیر موجودگی نے بھارتی بیٹنگ کا بھانڈا پھوڑ ڈالا دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن ہانک کانگ جیسی بے بی ٹیم کے خلاف کتنا سکور کر سکی ایشیا کپ کے میچ میں لنچ ٹائم پر حیران کن صورتحال سامنے آگئی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کےخلاف بھارتی اننگز مکمل ہو گئی ہے اور بھارت نے ہانک کانگ کو جیت کےلئے 286رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 285/7کاسکور کیا ۔ بھارت کی جانب سے اوپنر شیکھر دھون نے 127رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ جبکہ امباتی رائیڈو 60رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔ اسی طرح دنیشن کارتک
نے 33جبکہ کپتان روہت شرما نے 23رنز بنائے۔ دھونی بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہو گئے۔ ہانگ کانگ کو اپنے پہلے میچ میںپاکستان کے ہاتھوں 8وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس اعتبار سے آج کا میچ بھی ہارنے کی صورت میں ہانک کانگ کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔