لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم میں ایک آل رائونڈر کی حیثیت سے لوہا منوانے کر اپنی جگہ پکی کرنے والے معین علی نے اپنے بچپن کے دنوں کے بارے میں ایسی بات کہہ ڈالی کہ ان کے مداحوں کے دلوں میں ان کی عزت اور بھی بڑھ جائےگی انگلش آل راؤنڈر معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد میر پور آزاد کشمیر کے رہنے والے اور خطے کے روایتی والد کی طرح ہیں۔آل راؤنڈر نے مزید بتایا کہ ان کے والدکی شادی برصغیر کی روایت کے مطابق والدین کی مرضی سے ہوئی
، 1979 میں جب میرے والد 24 سال کے تھے تو وہ اپنے جڑواں بھائی یعنی چچا شبیر کے ساتھ پاکستان گئے۔انگلش کرکٹرکا کہنا تھا کہ والد کے پاکستان جانے پر دادی نے دونوں کی شادی کےلئے گاؤں میں 2 بہنوں کو پسند کیااور والد نے تو شادی سے قبل والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا۔معین علی نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے 3ماہ بعدوالد برمنگھم آ گئے تھے جبکہ والدہ 1980 میں برطانیہ آئیں تھیں









