Thursday November 28, 2024

نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ٹاؤنشپ کے رہائشی نواز ،شہباز اور والد شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہو گیا ۔نواز شریف کی 2016میں شائستہ نامی خاتون سے شادی ہوئی جس کے بعد دونوں کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی ۔اس دوران گھریلو نا چاقیاں بڑھنے لگیں جس کے بعد شائستہ کا قتل ہو گیا۔اس پر مقتولہ کے لواحقین نے نواز ،شہباز اور والد شریف کے خلاف تھانہ ٹاؤنشپ میں قتل کا مقدمہ درج کردیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا بھی آغاز کردیا ہے

FOLLOW US