لند ن (مانیٹرنگ ڈیسک) جن گھروں میں بچے ہوں وہاں پر کھلونوں کی موجودگی ایک لازمی امر ہے۔ کھلونوں بالخصو ص گڑیائوں کو بچوں کا دل بہلانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔ ایسے بچے اپنے کھیل میں مگن رہتے ہیں اور ان کی توجہ اپنے والدین کو تنگ کرنے والے امور سے ہٹی رہتی ہے لیکن ایک برطانوی عالم دین نے باربی ڈولز کو قیامت کی نشانی قرار دے دیا ہے۔ ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برکسٹن جیل میں امام مسجد کے فرائض سرانجام دینے والے محمد یوسف احمد کا کہنا ہے
کہ ”باربی ڈولز ایسے ہی ہیں جیسے فحش فلمیں۔ اس بات کا کیا مقصد ہے کہ ایک چار سالہ بچی نے ایسی باربی ڈول اٹھا رکھی ہو جس کا لباس نائٹ کلب جانے والی خواتین جیسا ہو؟ اور کسی گڑیا کے نسوانی خدوخال کو اس قدر واضح، جنسی اعتبار سے شرمناک بنانے کا کیا مقصد ہے؟ باربی ڈولز بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہیں”