دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے کا اس وقت دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان اور ہانک کانگ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ ہانک ہانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اب تک 24اوورز میں 75رنز بنائے ہیں اور اس کی چار وکٹیں پویلین لوٹ چکی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے اب تک دووکٹیں لی ہیں ۔ ٹاس ہار نے کے بعد سرفراز احمد
کاکہناتھا کہ وہ پہلے کھیلنے کی خواہش رکھتے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 137رنز سے شکست دے دی تھی۔









