Tuesday January 21, 2025

چکوال میں (ن)لیگ کو بڑا جھٹکا‘این اے 65 سے لیگی امیدوار کس سیاسی جماعت کے حق میں دستبردار ہو گیا ؟ جیت یقینی

چکوال(سی پی پی )ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن )کو بڑا دھچکا ، این اے 65 سے مسلم لیگ (ن )کے امیدوار حریف جماعت مسلم لیگ (ق )کے آمیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن )کے امیدوار فیض ٹمن (ق )لیگ کے امیدوار اور چوہدری شجاعت کے صاحبزادے سالک حسین کے حق میں دستبردار ہو گئے۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں این اے 65 سے چودھری پرویز الٰہی نے 157497 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد ہونے کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کی یہ نشست چھوڑ دی جس پر (ق )لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت کے صاحبزادے سالک حسین کو اس حلقے سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن )کے آ?میدوار کا مسلم لیگ (ق )کے آمیدوار کے حق میں دستبردار ہونا مسلم لیگ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔

FOLLOW US