لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ جہانزیب نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے سیاسی تنقید اور مزاح سے متعلق پروگرام ‘خبرناک’ کی میزبان ہیں۔ ( چند روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھیں اور خبر جاری ہے)چند روز قبل عائشہ جہانزیب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی شرو ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی ایک ویڈیو کو بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے
یہ کہہ کر شیئر کرنا شروع کیا کہ انھوں نے اس ویڈیو میں مکمل لباس نہیں پہنا۔ جس کے بعد کئی نازیبا پیغامات، میمز اور فوٹوشاپ کی گئی تصاویر کا سلسلہ چل پڑا۔ تاہم اس پر عائشہ جہانزیب بھی میدان میں آگئی اور ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جاری پیغام میں عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ ’’ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، مجھے بہت ہی افسوس ہے آپ لوگوں کی سوچ پر ، ہم آج کے زمانے کے لوگ ہیں اور اتنی منفی سوچ رکھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جو ہو رہا ہے وہ بہت غلط ہے ، آپ ہر انسان کو جو میڈیا انڈسٹری سے منسلک ہے وہ ایک جیسا نہیں ہے ۔ کوئی کیا کرے، کیا پہنے یہ اسکی ذاتی پسند ہے ‘‘ واضھ رہے کہ عائشہ جہانزیب کی اُس ویڈیو میں انھیں قمیص، سکن کلرڈ پاجامہ اور دوپٹہ اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی تھی جب عائشہ جہانزیب کو خواجہ سراؤں سے متعلق کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم نے مدعو کیا اور اس ویڈیو کلپ میں انھیں خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق بات کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عائشہ کہتی ہیں کہ یہ ویڈیو کئی ماہ پرانی ہے اور اب ان کے خیال میں اس مہم کے پیچھے وجہ ان کا وہ پروگرام ہے جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ڈمیز کو پروگرام کا حصہ بنایا گیا تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ اب ملک میں سیاسی تنقید کی کوئی جگہ نہیں رہی۔انھوں نے کہا: ‘میں نے سوشل میڈیا دیکھا جہاں میری وہ تصویریں تھیں جو میری نہیں تھیں، ایسے لباس میں جو میں نے کبھی پہنا ہی نہیں۔ اور اس کے ساتھ قابلِ نفرت پیغامات تھے۔ مجھے شدید دھچکا لگا، پہلے دن تو بخار ہو گیا، پھر میں نے خود کو سمجھایا کہ مجھے اس سب کا دلیری سے سامنا کرنا ہے۔’