Monday November 10, 2025

بھارتی کس پاکستانی کھلاڑی سے زیادہ خوفزدہ ہیں؟

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارت کے سابق کھلاڑی لکشمن نے ایشیا کپ میں پاکستان کے شعیب ملک کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔سابق بھارتی کھلاڑی لکشمن نے کہا ہے کہ شعیب اس سے قبل بھی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرچکے، انھیں اس کا تجربہ ہے جبکہ وہ اسپن بولنگ کو بھی عمدگی سے کھیل لیتے ہیں، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں اہم کردار اداکریں گے۔ ان میں اسٹرائیک بدلنے، گیند کو باؤنڈری کے باہر اچھالنے اور اسان سنگلز لینے کی صلاحیت موجود ہے۔لکشمن نے مزید کہاکہ بھارت کی جانب سے 2اسپنرز چاہل اور کلدیپ پر انحصار کیا جاتا ہے،پاکستان کا انحصار اوپنر فخر زمان اور نمبر تین بیٹسمین بابر اعظم پر ہوگا۔