لندن(نیوزڈیسک) مادرِ جمہوریت کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں حکومت نےسرکاری طور پر بڑا اعلان کردیا .. بیگم کلثوم نواز کی وفات کے موقع پر سرکاری تقریبات 3 دن کے لیے منسوخ کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول ایک عرصے سے لندن میں مقیم تھیں جہاں ان کے کینسر کا علاج جاری تھا۔اس دوران انکی طبیعت اتار چڑھاو کا شکار
رہی۔آج دن 2 بجے انہیں ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے پرہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ کچھ دیر زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگئیں۔جس کے بعد شریف خاندان سمیت مسلم لیگ ن کے چاہنے والے غم کی کیفیت میں ڈوب گئے۔۔پاکستان کے ہر شہری کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔دوسری طرف حکومت نے بھی بیگم کلثوم نواز کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اس موقع پر شریف خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام قانونی سہولتیں دینے کا بھی اعلان کیا۔تازہ ترین خبر کے مطابق حکومت نے 3 دن کے لیے ہر قسم کی سرکاری تقریبات کو منسوخ کردیاگیاہے۔یاد رہے کہ کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حسن نواز نے بتایا تھا کہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی تھی،جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کردیا گیا تھا،کلثوم نوازکی کل رات سے طبیعت مزید خراب ہوگئی تھی اور آج سہ پہر انکا انتقال ہو گیا۔. بیگم کلثوم نواز کی وفات کے موقع پر سرکاری تقریبات 3 دن کے لیے منسوخ کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول ایک عرصے سے لندن میں مقیم تھیں جہاں ان کے کینسر کا علاج جاری تھا۔اس دوران انکی طبیعت اتار چڑھاو کا شکار رہی۔آج دن 2 بجے انہیں ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے پرہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ کچھ دیر زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگئیں۔