Wednesday October 23, 2024

کپتان نے یہ حکم کسے جاری کر دیا ؟ دل خوش کردینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے تمام وزراء کو تین ماہ کے اندر اندر کارکردگی دکھانے کی حتمی وارننگ دید ی ،اس کے بعد جس صوبائی وزیر کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہو گی اس کو شوکاز نوٹس جاری کرکے کارکردگی بہتر کرنے کا کہا جائیگا پھر بھی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو بغیر کسی نوٹس کے کابینہ سے فارغ کردیا جائے گا ،وزیراعظم کی طرف سے صوبائی وزراء کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی

کارکردگی کی رپو ر ٹ خود بھی تیار کریں جبکہ ان وزراء کی ایک خفیہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کی قائم کر دہ خصوصی ٹاسک فورس بھی تیار کر رہی ہے جو براہ راست اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی ۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق کسی بھی وزیر کی وزارت مستقل نہیں ہے، و زیر ا عظم نے ان وزراء پر واضح کردیا ہے کہ وہی وزیر رہے گا جو ڈلیور کرے گا اور جو ڈلیور نہیں کریگا وہ فارغ کر دیا جائیگا اور ا س کے بعد کام نہ کرنیو الے مجھے سفارشیں کروانے کی بھی کوشش نہ کریں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس بات پر کمٹیڈ ہیں ہم نے اپنے پہلے سو دنوں کی کارکردگی محکمہ کے حساب سے عوام کو ایک وائٹ پیپر کی شکل میں جاری کرنی ہے جس میں ہم نے یہ ثابت کرنا ہے ہم کس طرح سے مسلم لیگی حکومت سے بہتر ہیں۔ ادھر پنجاب کابینہ کے ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی اپنی ہفتہ وار کابینہ میٹنگ میں اپنے وزراء کی کارکردگی کو جانچ رہے ہیں اور انہوں نے بھی اس حوالے سے اپنی ایک ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جو وزراء کی کارکردگی کو خفیہ طور پر چیک کررہی ہے۔

FOLLOW US