لاہور (نیوزڈیسک) معروف صحافی ہارون رشید نے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بننے والی کا پردہ چاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا کہ مخالفین نے اس کے خلاف سازشیں شروع کر دی ہیں۔معروف صحافی ہارون رشید نے مخالفین کی جانب سے بنائے جانے والے منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے۔اپنے کالم میں اس حوالے سے انکا لکھنا تھا کہ معتبر ذرائع سے حاصل ہونے
والی تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے عمران خان کی حکومت اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن ، جماعت اسلامی ، اچکزئی، اے این پی بھی اس منصوبے میں شریک ہوں گی۔ ایم کیو ایم اور دوسروں کو بھی ہموار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انکا اس حوالے سے مزید لکھنا تھا کہ ظاہر ہے کہ بھارت اور امریکہ عمران خان سے خوش نہیں۔25 جولائی سے بھارتی میڈیا اور سیاست دان اس طرح واویلا کر رہے ہیں جیسے کوئی قیامت ٹوٹ پڑی ہو۔ امریکی حکومت میں عمران خان سے ناخوش ہے ۔ امریکی صدر نے اقتدار سنبھالتے ہی نواز شریف کو فون کیا تھا۔ عمران خان کو ابھی تک نہیں کیا۔ نواز شریف اور ان کے، فوج سے عناد رکھنے والے ساتھی ممکنہ احتجاجی تحریک میں غیر ملکی میڈیا اور حکومتوں سے سرپرستی کی امید رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ صدارتی انتخابات سے قبل ایک میٹنگ میں ماہر قانون اعتزاز احسن نے تحریک انصاف کی حکومت کو گرانا فرض اور اپوزیشن کی ذمہ داری قرار دیا تھا۔