Wednesday September 17, 2025

عرب ملک میں خوفناک جنگ چھڑ گئی ، پڑوسی ملک کے بھی کئی جنگجو مارے گئے

صعدہ(مانیٹرنگ ڈیسک )یمنی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ صعدہ میں جھڑپوں کے دوران ایرانی عسکری ماہرین اور حزب اللہ کے متعدد اجرتی قاتل ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق حوثیوں کے مرکزی شہر صعدہ میں گذشتہ دو روز سے جاری لڑائی میں ایرانی عسکری ماہرین اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے متعدداجرتی قاتل بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ویمن کے عسکری ذرائع سے خبرملی ہے کہ صعدہ گرنر کیجنوب مغرب علاقے مران سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی جاری

ہے۔ پچھلے دو روز میں جاری لڑائی کے دوران حزب اللہ کے متعدد جنگجو اور ایرانی عسکری ماہرین بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر ایک دوسرے با خبر ذریعے نے بتایا ہے کہ حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی نے مران میں تازہ کمک پہنچانے کے احکامات دیے ہیں۔ انہوں نے مران میں بڑی تعداد میں جنگجوں کی ہلاکتوں کے بعد محاذ پر مزید جنگجو بھیجنے اور عسکری ماہرین کے ذریعے ان کی مدد کرنے کی تاکید کی ہے۔سرکاری فوج کی طرف سے مران کے علاقے میں تازہ لڑائی کیدوران دسیوں جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔خیال رہے کہ مران حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کا آبائی شہر ہے۔ سرکاری فوج نے ایک ہفتے سے اس کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ یہ علاقہ عبدالملک الحوثی کا آبائی شہر ہونے کے ساتھ جنگ کا آپریشنل کنٹرول روم ہے۔ 2004 کو حوثی گروپ کے بانی حسین الحوثی کو اسی شہر میں قتل کردیا گیا تھا۔