Wednesday October 23, 2024

شیخ رشید کا وزیراعظم کےشہرمیانوالی کیلئےٹرین چلانےکااعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے آبائی شہرمیانوالی کیلئے ٹرین چلانے کااعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی تا میانوالی ایکسپریس14 ستمبر سے شروع ہوگی،میانوالی ایکسپریس صبح7 بجے روانہ ہوگی۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں پر سفرکرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں گے۔میانوالی کیلئے ٹرین چلائی جائے گی۔ راولپنڈی سے میانوالی ایکسپریس14 ستمبر سے شروع ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ میانوالی ایکسپریس صبح7 بجے

روانہ ہوگی۔دن2 بجے میانوالی ایکسپریس راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی۔ ٹرین 5 گھنٹے میں راولپنڈی سے میانوالی پہنچائے گی۔اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈویژن میں پودا لگا کر قومی شجر کاری مہم ’’پلانٹ فار پاکستان ‘‘ کا باقاعدہ آغازکیا۔ راولپنڈی ڈویژن میں قومی شجر کاری مہم کا آغاز ایکسپریس وے پر کورال چوک گرین بیلٹ پر 5000 سے زائد پودے لگا کر کیا گیا ۔اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ قومی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام شہریوں خصوصاً نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی ساتوں ڈویژنوں میں چار چار نرسریاں قائم کی جائیں گیں ۔اس ضمن میں ابتدائی طور پر جہلم ، ملکوال اور راولپنڈی میں نجی شعبے کی معاونت سے تین نرسریوں کو بہت جلد فعال کر دیا جائے گا تاکہ ایک سال کے عرصہ تک ریلوے پٹری کے اطراف کو درختوں سے سرسبز کیا جا سکے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کے ویژن کے مطابق پاکستان ریلوے کی آخری بائونڈری تک ریل ٹریک کے دونوں اطراف درخت لگائے جائیں گے تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے

ساتھ ساتھ ملک کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے 7ستمبر کو مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے شجر کاری مہم شروع کرے گا جس کے دوران تقریباً 10کنال کے رقبے پر پودے لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ماحول کو صحت مند بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا ۔انہوں نے اس موقع پر نجی شعبے کو نرسریوں کے قیام کے لیے ریلوے کی اراضی کی پیشکش بھی کی۔

FOLLOW US