Wednesday October 23, 2024

پٹرول سستا کرتے ہی نئی حکومت نے عوام کیساتھ بڑا ہاتھ کر دیا ، پاکستانی پریشان ہو جائیںگے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام پر بجلی بم گرا دیا۔ عوام کے لیے پیٹرول سستا کرنے والی حکومت نے بجلی 2روپے مہنگی کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، یہ اجلاس پانچ گھنٹے تک جاری رہا جس میں سابق حکومت کی جانب سے 480ارب روپے سکرلر ڈیٹ کی ادائیگیاں غیر تسلی بخش قرار دی گئیں اور پورے پاور سیکٹر کا فنانشل آڈٹ

کرانے اور سرکلر ادائیگی میں گڑ بڑ کرنے والے ذمہ داران کا تعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ای سی پی کے اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے اور جو بل ادا نہیں کرتے ان اداروں کے لئے پری پیڈ بجلی بل متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ تین ماہ کے اندر بل ادا نہ کرنے والوں کے میٹر اتارلیے جائیں گے۔ تاہم اب یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ایک جانب پیٹرول سستا کیا ہے تو دوسری جانب بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوش ربا اضافہ کردیا گیا ہے۔حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔یاداس اضافے پر سخت عوامی ردعمل سامنے آنے کی امید ہے۔

FOLLOW US