Wednesday October 23, 2024

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کو بڑی پیشکش کر ڈالی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں کی سائٹس کا جائزہ لینے کے لیے بھارت نے پاکستانی ماہرین کو دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ حال ہی میں لاہور میں ہونے والے دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنروں کے مذاکرات میں مستقل انڈس کمیشن کے کردار کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی آبی وسائل کی وزارت کے سیکرٹری یو پی سنگھ نے کہاکہ پاکستانی ماہرین کو سندھ طاس معاہدے کی شقوں کے تحت سائٹس کے دورے کی دعوت دی گئی ہے ۔جن

منصوبوں کی سائٹس پر پاکستانی ماہرین کو بلایا گیا ہے ان میں دریائے چناب پر پکال دل اور لوئر کلنائی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس شامل ہیں ۔۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ حال ہی میں لاہور میں ہونے والے دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنروں کے مذاکرات میں مستقل انڈس کمیشن کے کردار کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ واضح رہے کہ اس سےقبل آبی تنازعے پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز آج ہوگا۔ بھارتی واٹر کمیشن کا نو رکنی وفد چناب بیسن پربنائے جانے والے دو ڈیمز پر پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کا جواب دینے لاہور پہنچ گیا۔مذاکرات کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گا۔ پاکستانی واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے بھارت وفد کا استقبال کیا۔ پاک بھارت واٹر کمیشن کے رہنماؤں کا اجلاس کل لاہور میں ہو گا۔پاکستان کا مؤقف ہے کہ دریائے چناب پر بھارت کی طرف سے ڈیمز کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کا بھارتی واٹر کمیشن کے مؤقف سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات کا اگلا دور دہلی میں ہو گا۔

FOLLOW US