Wednesday October 23, 2024

تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی فیصلے بھی حق میں آنے لگے!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو 19کروڑ 91لاکھ کی ٹیکس ریکوری کیلئے بھجوائے گئے نوٹسز معطل کرتے ہوئے تاحکم ثانی ریکوری سے روک دیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جہانگیرترین کی درخواست پرسماعت کی جس میں وفاق،،ایف بی آر،،کمشنران لینڈریونیو ودیگرکوفریق بنایاگیا۔ جہانگیرترین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ جے

ڈبلیو ڈی شوگرملز کوسابق دور میں انکم ٹیکس کے نوٹس بھیجے گئے تھے جبکہ کمشنران لینڈریونیونے میرے موکل کے حق میں حکم امتناعی بھی جاری کررکھا ہے۔عدالتی حکم پرکمشنران لینڈریونیوکے پاس اپیلیں زیرسماعت ہیں،لینڈ ریونیو نے 19 کروڑ 91 لاکھ 7ہزار کے ریکوری نوٹس بھیجے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت 27اگست کوجاری کئے گئے ریکوری نوٹس پرعملدرآمدمعطل کرے ۔۔عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز معطل کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو جہانگیر ترین کی اپیل پر 30روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا اور ایف بی آر کو تا حکم ثانی انکم ٹیکس ریکوری سے روک دیا ۔

FOLLOW US