Wednesday October 23, 2024

تم بچ نہیں سکتے، تمہیں تحریک انصاف چھوڑے گی نہیں۔۔سابق ن لیگی وزیر نے آصف علی زرداری کو خبردار کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کودلیری سے حالات کامقابلہ کرنا چاہئے ،اگر وہ سوچتے ہیں کہ وہ بچ جائیں گے تویہ غلط ہے ، تحریک انصا ف ان کو نہیں چھوڑے گی ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کےا لائنس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم کا امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن دیگی ۔ ہم نے خورشید شاہ کو ووٹ ڈال دیا لیکن جب

وزیر اعظم کے الیکشن کا وقت آیا تو پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم کو شہبازشریف پر اعتراض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن میں کوئی فیصلہ کرنے کے بعد سولو فلائٹ نہیں لی جاسکتی ۔ ہم وزیر اعظم کے الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست دے سکتے تھے لیکن آصف زرداری کے اپنے مسائل ہیں اور ان پر ایف آئی اے کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری نے اعتزاز احسن کے نام کا اعلان کرنا تھا تو مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس بلا کر بتا دیتے کہ یہ نام ہے ۔ پیپلز پارٹی کے قائدین کی متعدد مجبوریاں ہیں ، جب بھی کوئی الیکشن ہوتاہے آصف زرداری پر کوئی نہ کوئی کیس لگا دیا جاتا ہے جس سے معاملہ بگڑ جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی بھی جیل میں بیٹھے ہیں اس لئے آصف زرداری کو بھی دلیری سے مقابلہ کرنا چاہئے ۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ آپ بچ جائیں گے تو تحریک انصاف آپ کو نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری بزدل بنیں گے تو معاملات اور بھی خراب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے جو فیصلے کروائے گئے سب کو

پتہ ہے ۔ اسلام آباد کے جج چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ ثبوت لائیں تو پھر اب حکومت کا کام ہے کہ ثبوت لائے ۔ ان کے پاس نوازشریف کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

FOLLOW US