Wednesday September 17, 2025

ملکی سیاست میں سب سے بڑی تبدیلی۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہر اچھے کام میں تحریک انصاف کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہ کر بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں کر سکتے۔جب کہ ان کا صدارتی امیدوار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کو صدر بنانے کے لیے آخری رات تک کوشش کرتے رہیں گے۔ اعتزاز احسن کے لیے بھرپور مہم جاری ہے۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن سے بہتر صدارتی امیدوار نہیں

ہوسکتا،مولانا فضل الرحمان نے ہماری بات مان لی تو الیکشن جیت لیں گے ،سیاسی سفر میں معافیاں نہیں مانگی جاتیں اگر یہ روایت چلی تو پیپلز پارٹی سے ہر جماعت کو معافی مانگنی پڑے گی،اپنے صدارتی امیدوارکے لیے ووٹ مانگنے نواز شریف کے پاس جیل جانے کو بھی تیار تھے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں اعتزاز احسن کی حمایت کے لئے پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔۔پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کی شکل میں بہترین امیدوار نامزد کیا ،خواہش اور کوشش تھی کہ اپوزیشن بھی اس نام پر متفق ہو جاتی،،،اعتزاز احسن ہر دور میں جمہوریت کی بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے آمریت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا، امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہماری بات مان کر دسبردار ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صدر کے اختیارات اب اتنے نہیں رہے لیکن اگر اعتزاز احسن جیسا صدر ہو تو اس عہدے کو چار چاند بھی لگ جائیں گے اور اختیارات بھی بن جائیں گے،ہم کوشش کریں گے کہ (ن) لیگ ہمیں ووٹ دے اور اسے دینا بھی چاہئے کیونکہ (ن) لیگ کیلئے اعتزاز احسن نے عدالتوں میں کھڑے ہو کر کتنے ہی کیس لڑے۔ ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی سفر میں معافیاں نہیں ہوتیں نہ ہی معافی مانگی جاتی

ہے اگر یہ روایت چل پڑی تو پیپلز پارٹی سے ہر کسی کو معافی مانگی پڑے گی،،پرویز رشید نے جو بیان دیا تھا وہ ان کا ذاتی بیان تھا اوہ یہ بات مسلم لیگ (ن) بھی کہہ چکی ہے۔