Wednesday September 17, 2025

خاور مانیکا اور انکے بچوں کو پولیس کیوں تنگ کرتی رہی؟ حامد میر نے کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ خاور مانیکا کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ کے بارے میں عمران خان کو سب پتہ ہے لیکن وہ کچھ کہہ نہیں سکتے، ،5 اگست سے 23اگست تک مانیکا فیملی کو بار بارروکا گیا جس پر خاور فرید مانیکا نے اپنے بچوں سے کہا کہ یہ سب آپ کی والدہ کرارہی ہے ۔92 نیوز کے مطابق پروگرام ’بریکنگ ویوز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتایاکہ خاور فرید مانیکا نے اپنے بچوں سے کہا

کہ یہ سب آپ کی والدہ کرارہی ہے ، اس کے بعد وزیراعلیٰ کو پیغام بھجوایا گیا کہ ایسا کیوں ہورہاہے ،عمران خان نے واضح کیا کہ بشری بی بی اس معاملے میں کہیں بھی نہیں۔حامد میر کاکہناتھاکہ عمران خان پہلے خندہ پیشانی سے سوالات کا جواب نہیں دیتے تھے ، اب ایسا بالکل بھی نہیں تھا،میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ اقوام متحدہ جائیں اور اردو میں خطاب کریں اورنئی مثال قائم کریں جس پر انہوں نے کہا میں اس ملک میں جائوں گا جس سے پا کستان کافائدہ ہوگا۔ تجزیہ کار رؤوف کلاسر ا نے کہا کہ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں جہانزیب خان کا بہت دفاع کیا،عمران خان نے مانیکا فیملی کا بھر پوردفاع کیا، فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے کہا کہ یہ حتمی فیصلہ نہیں، اس کو تبدیل بھی کیا جاسکتاہے ۔اینکرپرسن ارشد شریف نے کہا مجھے کافی پراعتماد لگے البتہ ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کا ہمارا تجربہ نہیں تھا، تین ماہ دیں پھر تنقید کریں۔