Wednesday September 17, 2025

سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو شکست کے باوجود کونسا بڑا عہدہ ملنے جارہا ہے؟ دھماکہ دار خبر منظر عام پر آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن میں ہارنے کے باوجود سابق صوبائی وزیر سرفراز بگٹی کو سینیٹر بننے کا موقع مل گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سرفراز بگٹی کو بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)نے سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر نے سوشل میڈیا پر سینیٹ کا ٹکٹ ملنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت اور وزیراعلیٰ جام کمال کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر

اعتماد کیا اور سینیٹ کا ٹکٹ دیا۔‘‘رپورٹ کے مطابق سرفراز بگٹی جنوری 2013ء سے مئی 2018ء تک بلوچستان کے وزیرداخلہ رہے ہیں۔ 2013میں انہوں نے صوبائی حلقے بی پی 24سے آزاد حیثیت میں لڑنے ہوئے بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا تھا۔ انہیں 10ہزار13ووٹ ملے تھے ۔ الیکشن جیتنے کے بعد وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے تھے۔