Wednesday September 17, 2025

ضمنی انتخابات میں پہلا تحریک انصاف کا امیدوار جس کو الیکشن سے قبل ہی فتح گئی

راجن پور (نیوزڈیسک )راجن پور سے پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 296 سے ضمنی انتخاب میں امیدواراویس دریشک بلامقابلہ ہی منتخب ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ریٹرنگ افسر محمد جاوید نے کہاہے کہ پی پی 296 کے ضمنی انتخاب کیلئے پانچ امیدواروں نے کاغذت نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سے چار نے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیاہے اور دستبرداری کا بیان حلفی بھی ریٹرنگ افسر کے دفتر میں جمع کروا دیاہے ۔ریٹرنگ

افسر کا کہناتھا کہ اویس دریشک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا ۔واضح رہے کہ پی پی 296 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم پی اے طارق دریشک کے انتقال پرخالی ہوئی تھی جبکہ بلامقابلہ منتخب ہونے والے اویس دریشک مرحوم طارق دریشک کے بھائی ہیں ۔