Wednesday September 17, 2025

وزیراعظم عمران خان کو قتل کی دھمکیاں، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک) سیشن کورٹ نے شوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف مقدمے درج کرنے کا حکم دے دیا۔۔عدالت نے سرائبرکرائم ایکٹ کے تحت فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری ذیشان بٹ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے وکلاء کی بحث اور ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم

دے دیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حسنین نامی نوجوان شوشل میڈیا پر میری تصاویز لگا کر عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ایف آئی اے میں درخواست دی متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت متعلقہ افراد کے خلاف سربرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔