جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم کے منیجر اولمپئن حسن سردار نے ایشین گیمز سیمی فائنل میں شکست کا ذمہ دار بھارتی ایمپائر کو ٹھرادیا۔قومی ہاکی ٹیم کے منیجر اولمپئن حسن سردار کا کہنا ہے کہ جاپان کے خلاف سیمی فائنل میں بھارتی ریفری نے ہمارے خلاف پینالٹی اسٹروک نہیں دیا جس کی وجہ سے ہارے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی آفیشلز نے آرگنائزرز سے درخواست کی تھی کہ بھارتی امپائرز کو ہمارے میچز سے دور رکھا جائے۔
