Wednesday September 17, 2025

کوئی بھی وزیر 5 سال کے لیے نہیں لگایا بلکہ ۔۔۔۔ عمران خان نے اپنے ہی وزرا ء پر کیا بجلیاں گرا دیں ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے 1200 ارب تک پہنچ گئے ہیں، جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب کیا جائے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے کہا کہ حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہو تو کارروائی کریں۔ ٹی وی اینکرز سے ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کھل کر حمایت کی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا

کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تین ماہ دیں، پھر کارکردگی پر بات کریں، میڈیا تین ماہ بعد کھل کر تنقید کرے۔وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کے حوالے سے بتایا کہ یہ مہم تین ماہ جاری رہے گی اور ڈاکٹر عشرت حسین کفایت شعاری کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، کفایت شعاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کی کہ عوام کو زحمت سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔اپنی ٹیم کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو ٹیم چنی ہے ان کا ماضی کیا تھا اس کا ذمہ دار ںہیں، ٹیم کو بتا دیا ہےکہ حال میں ایک روپے کی بھی ہیر پھیر برداشت نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی وزیر مستقل نہیں، کارکردگی کی بنیاد پر تبدیلی ہو گی۔