اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان نے آرمی چیف کے بعد چیف جسٹس سے بھی ملاقات کا فیصلہ کر لیا، ملاقات میں خصوصی طور پر کیا بات کی جائیگی؟ اندر کی خبر آگئی.. وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فوجی قیادت سے طویل ملاقات کی۔ اب وہ جلد چیف جسٹس ثاقب نثار سے بھی ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد ٹائمز کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس کے ساتھ عدالتی
اصلاحات کے معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے عدالتی اصلاحات لانے کے لیے ایک پیکج تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے جو چیف جسٹس سپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے تیار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کابینہ پہلے ہی ایک جوڈیشل ریفارمز ٹاسک فورس کی منظوری دے چکی ہے جس کی سربراہی وزیرقانون فروغ نسیم کر رہے ہیں۔یہ ٹاسک فورس اس مجوزہ پیکج کی تیاری کرے گی۔ان اصلاحات کا مقصد انصاف کی تیز ترین فراہمی، سول کیسز کے فیصلے ایک سال میں سنائے جانے کو یقینی بنانا اور عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کو نمٹانا ہے۔ واضح رہے کہ انصاف کے شعبے میں انقلابی اقدامات کرنا تحریک انصاف کے ان 35وعدوں میں سے ایک ہے جن کے ساتھ وہ حکومت میں آئی ہے، اور اس نے ایک یہ وعدہ بھی کر رکھا ہے کہ ان 35وعدوں پر حکومت کے پہلے 100دنوں میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فوجی قیادت سے طویل ملاقات کی۔ اب وہ جلد چیف جسٹس ثاقب نثار سے بھی ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد ٹائمز کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس کے ساتھ عدالتی اصلاحات کے معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔