لاہور(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت مجموعی طور پر33 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے،ان گاڑیوں میں 8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو،4 جدید مرسیڈیز بینز بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کی 33 اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنے کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے۔جس کےتحت مجموعی طور پر 33 گاڑیاں نیلام
کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا ہے۔ نیلامی کیلئے پیش گاڑیوں میں 8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑیاں شامل ہیں، اسی طرح ان گاڑیوں میں 4 جدید مرسیڈیز بینز،16 ٹویوٹا کرولا گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ان گاڑیوں میں ایک ہنڈا،3 سوزوکی اور1ایچ ٹی وی گاڑی کی بھی نیلامی ہوگی۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ نیالم کی جانے والی گاڑیوں میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 6 مرسڈیز ایس 600 بھی شامل ہیں۔ تاہم وزیراعظم ہاؤس کی جدید گاڑیوں کی نیلامی کا عمل آئندہ مہینے شروع ہوجائے گا۔ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ نیلامی کی گاڑیوں میں شاہد خاقان عباسی کی 6 مرسڈیز ایس 600 بھی شامل ہے۔قلیل مدت کیلئے آنے والے وزیراعظم شاہد خاقان نے جدید گاڑیاں منگوا کرخزانے کونقصان پہنچایا تھا۔ایک گاڑی کی قیمت 18کروڑ روپے ہے۔ تمام گاڑیاں ہائی ٹیک اور بم پروف ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم آئندہ تین مہینے تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نےآج سینئرز اینکرزسے گفتگو میں کہا کہ کفایت شعاری مہم تین مہینے تک جاری رکھی جائے گی۔ عشرت حیسن کی نگرانی میں ٹیم کام کررہی ہے۔