اسلام آباد(نیوزڈیسک)یہ کام کرنا ہمارے بس کی بات نہیں،تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستانیوں کو انتہائی افسوسناک خبر سنا دی۔۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے حکومت عرب ممالک میں قید پاکستانیوں کو چھڑا نہیں صرف قانونی معاونت فراہم کرسکتی ہے،جس نے وہاں کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ان کو ہر صورت سزا بھگتنا
ہو گی،،سعودی عرب میں بھیگ مانگنے والوں کاٹورآپریٹرز سے لنک ثابت ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا،بھیگ مانگنے والوں کی وجہ سے پاکستان کو شرمندگی ہو رہی ہے۔جمعرات کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی انفرادی طور پر بھیگ مانگتے ہیں نیٹ ورک کے ذریعے نہیں، اگر نیٹ ورک کا معلوم ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروئی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت قیدیوں کو قونصلر رسائی دے رہی ہے،صرف وہاں کے وکیل ہی مقدمات لڑ سکتے ہیں،،پاکستان سعودی حکومت سے نہیں کہا سکتا ہے بھیگ مانگنے والوں کو بھیگ مانگنے دیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد ویزہ غیر قانونی ہے،یہ انسانی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہو تے ہیں، یہ کفیل کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔وفاقی وزیر انسانی حقوق نے مزید بتایا کہ نہ صرف عرب ممالک بلکہ دیگر ممالک میں بھی پاکستانی قید ہیں،،امریکہ غیر قانونی طور پر جانے والی8 ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیج رہا ہے،حکومت پاکستان سیکریننگ کے عمل کومزید سخت کریگی۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے حکومت عرب ممالک میں قید پاکستانیوں کو چھڑا نہیں صرف قانونی معاونت فراہم کرسکتی ہے،جس نے وہاں کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ان کو ہر صورت سزا بھگتنا ہو گی،،سعودی عرب میں بھیگ مانگنے والوں کاٹورآپریٹرز سے لنک ثابت ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا.