Thursday January 16, 2025

وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کو اب تک کا بڑا چیلنج کر دیا گیا

لاہور(نیوزڈیسک)ترجمان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ خان صاحب2گاڑیوں،2ملازموں کیساتھ وزیراعظم ہاوس چلاکردکھائیں۔جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب حجرے اور ہیلی کاپٹر تک محدود ہیں،وزیراعظم کی سیکیورٹی کے بندوبست کیساتھ قوم کوبتایاجائے انہیں کس سے خطرہ ہے،حکومت ایک

 

باتدہرائے جارہی ہے کہ وزیراعظم کی جان کوخطرہ ہے،وفاقی،پنجاب،خیبرپختونخوا حکومتیں اب تک عملی طورپرغیرفعال ہیں،خان صاحب2گاڑیوں،2ملازموں کیساتھ وزیراعظم ہاو¿س چلاکردکھائیں،بغیرسوچے سمجھے بھارت کیساتھ دوستی کی بات کی گئی اوروہاں سے الٹاجواب آیا ہے،صاف نظرآرہاہے پی ٹی آئی کی تیاری ہے نہ ملک چلانےکی صلاحیت ہے،ہیلی کاپٹرکاخرچا50روپے فی کلومیٹرہے تووہ بھی ثابت کیاجائے۔

FOLLOW US