لندن (نیوزڈیسک )صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا ،ریٹائرڈ ہونے کے بعد نواز شریف سے ملنے جاؤں گا ۔میڈ یا سے گفتگو کے دوران صحافی نے صدر مملکت سے سوال کیا کہ آپ نے عدالتوں میں مطلوب افراد سے ملاقات کی ،اس پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذاتی تعلقات کی وجہ
سے ان لوگوں سے ملاقات کی ،جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے کسی کو مجرم نہیں کہا جا سکتا لیکن الزام لگانے سے کون روک سکتا ہے ۔ممنون حسین نے مزید کہا کہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو مطمئن کر ے۔