Friday January 17, 2025

عمران خان کی کابینہ میں پرانے کھلاڑی شامل ۔۔۔کئی وزیر اور عہدیدار کس جرم میں ملوث نکلے؟

لاہور (نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ فضل الرحمن صدارتی انتخاب کے حوالے سے اپوزیشن کے درمیان سہولت کار کرداراداکر رہے تھے لیکن مسلم لیگ ن نے ان کو صدار تی امیدوار بنادیا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہاکہ اپوزیشن میں تمام جماعتوں کی سوچ الگ الگ ہے اور ہر ایک کا اپنا مختلف نقطہ نظر

 

ہوتاہے ۔ مولانا فضل الرحمن صدارتی انتخابات کے معاملے پر سہولت کار کاکردار اداکررہے تھے کہ مسلم لیگ ن نے ان کو صدر کا امیدوار ہی بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی جتنی غلطیاں کردی ہیں وہ کافی ہیں۔ ان کی کابینہ ہی دیکھ لیں جس میں وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے قرضے معاف کروائے ان کو وزیر بنادیا گیا ۔ مشرف دور کے آزمائے ہوئے لوگوں کوساتھ ملا کر نیا پاکستان بنانے کی سمجھ نہیں آرہی ۔

FOLLOW US