اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ملاقات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کی حمایت کی درخواست کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر جمعیت علماءاسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری
اوراعتزازاحسن سے میرے ذاتی مراسم ہیں، صدارتی انتخاب کےلئے اپوزیشن کامتفقہ امیدوار ہوناچاہیے،اپوزیشن کامشترکہ امیدوارکیسے لایاجائےابھی طے ہوناباقی ہے،امید ہے2 روزمیں کوئی اتفاق رائے پیداہوجائےگا،امید ہے صدارتی امیدوارکا مسئلہ حل ہوجائے گا،یہ ایک مرحلہ ہے جسے پوری قوم اورسیاستدانوں نے عبور کرنا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانافضل الرحمان کوپارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا،پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن ہی امیدوار ہوں گے ،مولانافضل الرحمان ہمارے امیدوارکی حمایت کریں،امید ہے معاملے کاجلدحل نکل آئےگا،خواہش ہے کہ مولاناکی جماعت کھل کرہمارے امیدوار کی حمایت کرے ،امید ہے دو راتوں میں کوئی حل نکل آئے گا، دونوں اطراف سے مثبت حل کی کوشش جاری ہے۔