Saturday October 19, 2024

چین کی کوئی چال یا کوئی اور معاملہ ۔۔پاکستان میں پہلا ایسا شہر تعمیر جہاں صرف چینی باشندےقیام کریں گے، وجہ بھی حیران کن نکلی؟

گوادر(نیوز ڈیسک) دوست ملک چین کی تاریخی سرمایہ کاری سے پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پہلے ہی پاکستان میں آ چکا ہے جس کے بعد اب خود چینی بھی پاکستان آ رہے ہیں۔ گوادر میں ایک نیا شہر بسایا جارہا ہے جہاں صرف چینی بھائی قیام کریں گے اور یہ درجنوں یا سینکڑوں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہوں گے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق ان کی

 

تعداد تقریباً 5 لاکھ ہو گی۔”اکنامک ٹائم“ کے مطابق نئے شہر کی تعمیر پر 15 کروڑ ڈالر (تقریباً ساڑھے 18ارب پاکستانی روپے) خرچ کئے جارہے ہیں۔ یہ چینی شہر پاک چین اقتصادی راہداری کا ہی حصہ ہے اور یہ ایک بڑا فنانشل مرکز بھی ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق چائنہ پاک انویسٹمنٹ کارپوریشن نے گوادر میں 3.6 ملین سکوائر فٹ جگہ بھی خرید لی ہے جہاں اس شہر کی تعمیر کی جائے گی۔اس شہر میں قیام کرنے والے تمام چینی افراد وہ ماہرین اور ملازمین ہوں گے جو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے۔

FOLLOW US