لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدعبدالعلیم خان نے پنجاب کابینہ میں بطور وزیر حلف لینے سے پہلے اپنی کمپنیوں سے استعفیٰ دیدیا۔استعفیٰ دیتے ہوئے علیم خان نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کابینہ میں بطور وزیر حلف لینے سے پہلے میں اپنے تمام کاروبار اور اپنی تمام کمپنیوں کی چیف ایگزیٹوشپ اور ڈائیریکٹرشپ سے مستعفی ہو گیا ہوں۔
اب کاروبار سے میرا کوئی تعلق نہیں ہوگا اور وہ صرف اور صرف پنجاب کی بہتری اور نئے پاکستان کے لیے کام کریں گے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی 23رکنی پنجاب کابینہ کا اعلان کیاجس میں علیم خان کو پنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے، وہ پنجاب کے سینئر وزیر بھی ہوں گے۔