Friday January 17, 2025

عمران خان نے اپنی خالی کردہ نشست این اے 53 کیلئے اپنے پسندیدہ ترین نوجوان کو ٹکٹ سے نواز دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان نے اپنی خالی کردہ نشست این اے 53 کیلئے نوجوان کو ٹکٹ سے نواز دیا، تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن و رہنما علی اعوان اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد کئی قومی

 

اسمبلی اور چاروں صوبوں کی نشستیں خالی کر دی گئی تھیں۔اب الیکشن کمیشن نے ان نشستوں پر ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خالی ہونے والی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر اکتوبر میں ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان نے ایک شاندار فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد سے اپنی خالی کردہ نشست این اے 53 کے ضمنی الیکشن کیلئے ایک نوجوان کو ٹکٹ سے نواز دیا ہے۔تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن و رہنما علی اعوان اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن و رہنما علی اعوان اسلام آباد سے بلدیاتی الیکشن کے دوران یو سی چئیرمین بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے این اے 60راولپنڈی سے شیخ راشد حفیظ اور این اے 53اسلام آباد سے علی اعوان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورتی اجلاس کے بعد کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس ضمنی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں عمران خان کی خالی کردہ این اے 53اسلام آباد کی نشست پر علی اعوان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ این اے 60راولپنڈی کی نشست جس پر مسلم لیگ (ن) کے میدوار حنیف عباسی کی نااہلی کے باعث انتخابات نہیں ہوئے تھے، اس نشست پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بھتیجے راشد حفیظ کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

FOLLOW US