Saturday October 19, 2024

پنجاب میں عمران خان کا کون سا خواب پورا کرنے جا رہے ہیں، محمود الرشید نے قوم کو خوشخبری سنا دی

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے وزیر ہاوسنگ محمود الرشید پچاس لاکھ گھروں کے وعدے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔اپنی وزارت سنبھالنے کے بعد میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پچاس لاکھ گھر کا وعدہ پورا کرنے کے لیے اخوت یا کسی تعمیراتی کمپنی کیساتھ کام ہوسکتا ہےتفصیلات کے مطابق پنجاب کی کابینہ نے آج گورنر ہاوس میں حلف اٹھایا ہے۔قائم مقام

 

گورنر چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب کی کابینہ سے حلف لیا۔ پنجاب حکومت میں شامل نئی کابینہ میں علیم خان کوپنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اورکمیونٹی ڈیولپمنٹ کاقلمدان سونپ دیا گیا۔ جبکہ علیم خان پنجاب کے سینیروزیر بھی ہوں گے۔ راجہ بشارت کو پنجاب میں قانون اورپارلیمانی امورکا وزیربنا دیا گیا۔ مخدوم ہاشم بخت کووزیر خزانہ پنجاب بنا دیا گیا۔حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز،ٹیکسیشن اورنارکوٹکس کنٹرول کا قملدان دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح سمیع اللہ چودھری کووزیر خوراک پنجاب،، فیاض الحسن چوہان کوپنجاب کا وزیر اطلاعات اورکلچر، جبکہ محمد سبطین، سردارآصف نکئی اورحافظ عماریاسر کو بھی پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنماء میاں محمود الرشید کوہاؤسنگ، اربن ڈیولپمنٹ اورپبلک ہیلتھ انجینیرنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔یاسرہمایوں سرفرازکوہائر ایجوکیشن اورٹورزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب،، میاں اسلم اقبال کوپنجاب کا انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کا وزیربنا دیا گیا۔ اسی طرح ملک نعمان لنگڑیال اورحسنین دریشک بھی پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ راجہ راشد حفیظ کو ریونیو کی وزارت اورملک محمد انور، چودھری ظہیر الدین اورہاشم ڈوگربھی پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ پر مشاورت کے لیے انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،،،عبدالعلیم خان،، یاسمین راشد،، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجابشارت اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر پنجاب کابینہ کے متعدد وزارء نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر چلنے کا اعلان کیا۔اس حوالےسے وزیر ہاوسنگ محمود الرشید کہتے ہیں پچاس لاکھ گھر کا وعدہ پورا کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ مختلف تجاویز پر کام کررہے ہیں۔ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ کابینہ میں کوئی سینیئر جونئیر نہیں ۔ سب مل کر کام کریں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر کا وعدہ پورا کرنے کے لیے اخوت یا کسی تعمیراتی کمپنی کیساتھ کام ہوسکتا ہے۔ مرکز کی سطح پر ایک ٹاسک فورس بنے گی۔

FOLLOW US