سکھر(سی پی پی ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ /ایم ایم اے کے صدر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 25جولائی کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کر کے عوام کے مینڈینٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس کو تمام جماعتیں مسترد کر چکی ہیں دھاندلیوں اور ہارس ٹریڈنگ کے بنیاد پر قائم کی گئی پی ٹی آئی کی حکومت زیادہ دیر چل نہیں سکتی عمران خان
مشرف کے سیاسی روڈ میپ پر چل پڑے ہیں امریکہ اور انڈیا کو خوش کرنے کیلئے پاکستان اور کشمیر کے مفادات کو پس و پشت ڈال دیا ہے ہم اس پر خاموش رہ نہیں سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آبائی گائوں عبدالخیل میں جے یو آئی سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عبدالحق مہر ، مولانا محمد سلیمان مہر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفد کے شرکائ نے قائد جمعیت کو عید مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، مولانا فضل الرحمن نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے بنائی گئی پی ٹی آئی حکومت ، ملک اور جمہوریت کیلئے بدنامی کا باعث ہے ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ہم جمہوریت کو یر غمال ہونے نہیں دینگے سیاسی جمہوری قوتوں کو میدان میں نکلنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ابتدائی اقدامات تبدیلی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہے ہیں عوام اس جعلی تبدیلی کا نعرہ مذاق بن گیا ہے ، پی ٹی آئی کی 22سالہ جدوجہد گالم گلوچ کے علاوہ کچھ بھی نہیں جعلی مینڈینٹ کے بنیاد پر کھڑی کی گئی پی ٹی آئی کی حکومت کے اقدامات جلد زمین بوس ہونے والے ہیں آج انہیں نواب زادہ نصر اللہ خان اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی کمی محسوس ہو رہی ہے مگر ہم جمہوریت اور عوام کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑینگے بعد ازیںواپسی پرجے یو آئی کے وفد مفتی محمودکے مزار پر حاضری بھری اور ان کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔